اقبال ٹاؤن، کار کی زد میں آکرنوجوان جاں بحق،ڈرائیور فرار

  اقبال ٹاؤن، کار کی زد میں آکرنوجوان جاں بحق،ڈرائیور فرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاون کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے 35 سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی

مزید : علاقائی


loading...