حاجی کیمپ زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق،3کی حالت نازک

  حاجی کیمپ زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق،3کی حالت نازک

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہورکے علاقے ریلوے سٹیشن کے قریب حاجی کیمپ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق اور 3کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار دوستوں نے مقامی ریسٹورینٹ سے زہریلا کھانا کھایا جس کے باعث چاروں کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو نے لاش کو تھانہ نولکھا پولیس کی تحویل میں دے کر متاثرہ تینوں افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18سالہ صدام کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ افراد میں عرفان،مظہر افضل علی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...