اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،101ملزم گرفتار

  اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،101ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث101ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے04 پسٹلز01 رائفل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 کلوگرام سے زائد چرس، 120گرام ہیروئن اور141 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلا ف کاروائی کے دوران21ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 46ہزار روپے سے زائد رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب47 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ون ویلنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤ ڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر6 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی


loading...