پنجاب، 862ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق917زخمی

    پنجاب، 862ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق917زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں 862ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق917زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 862روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 389ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 24 مسافر383 اور 153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارلحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 78حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 56حادثات میں 58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل925متاثرین میں 749مرد اور176خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 182افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور492افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ251زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 697موٹر سائیکلز،106آٹو رکشے،80موٹر کاریں،28وین10مسافربسیں،20ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی