لیبائی فوج نے ترکی کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

لیبائی فوج نے ترکی کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

  



طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل المسماری نے کہا ہے کہ فوج نے ترکی ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔عرب میڈیا کیمطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جنرل المسماری نے کہا کہ ترکی کا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ لیبی فوج پر بمباری کے لیے چھوڑا گیا تھا مگر اسے فضاء میں تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے لیبی قوم کے خلاف اعلانیہ اور کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی فوج نہ صرف قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیاؤں کے خلاف برسر پیکار ہے بلکہ ہماری جنگ لیبیا کے دشمنوں کے خلاف بھی ہے۔ ان میں ترکی پیش پیش ہے جس نے لیبیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے لیے قومی وفاق حکومت اور اس کی وفادار ملیشیاؤں کو سیاسی اور عسکری امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید : علاقائی