امریکہ نے جنوبی سوڈان 2 وزرا پر پابندیاں لگا دیں

  امریکہ نے جنوبی سوڈان 2 وزرا پر پابندیاں لگا دیں

  



 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کول مانانگ گوک اور وزیر برائے حکومتی امور مارٹن الیا لومورو کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے جنوبی سوڈانی کے دو وزرا کو ملک میں امن وامان کی بحالی میں خلل پیدا کرنے کے الزامات کیتحت بلیک لسٹ کردیا۔خبر کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کول مانانگ گوک اور وزیر برائے حکومتی امور مارٹن الیا لومورو کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا نے اپنی ذاتی دولت کی خاطر تنازعے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

محکمہ خزانہ نے ان کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے ہیں اوران کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...