او آئی سی کو کمزور نہ کیا جائے، انور قرقاش کا انتباہ

  او آئی سی کو کمزور نہ کیا جائے، انور قرقاش کا انتباہ

  



ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ انور قرقاش نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو کمزور نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کوئی بھی اقدام اسلامی دنیا کے مفاد میں نہیں ہوگا۔انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی کمزوری اسلامی دنیا اور اس کے ممالک کے مفاد میں نہیں۔اس تنظیم اور اس کے رکن ممالک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی قلیل المیعاد ثابت ہوگی اور یہ دانش، اتفاق رائے اور دنیا کے اتحاد پر مبنی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ او آئی سی میں اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستاون ممالک شامل ہیں اور یہ تنظیم خود کو مسلم اْمہ کی اجتماعی آواز قراردیتی ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کے رکن بعض ممالک دیگرعلاقائی تنظیموں میں شامل ہیں یا ایسی گروہ بندی کررہے ہیں جس سے او آئی سی کی اجتماعیت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ مختلف اسلامی ممالک کو درپیش بحرانوں کے حل میں کوئی فیصلہ کن اور فعال کردار ادا نہیں کر پارہی ہے۔

مزید : علاقائی