آسٹریلیا‘ جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو

        آسٹریلیا‘ جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو

  



سڈنی (صباح نیوز)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو ہے۔آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز اورکوئنزلینڈ کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکاہے۔آگ سڈنی سے 90 کلومیٹر مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے، فائر فائٹرز شعلوں کے سامنے بے بس نظر آر ہے ہیں۔جنگلاتی آگ سے اب تک 51لاکھ ایکڑ رقبہ راکھ بن چکا ہے جبکہ 688مکانات تباہ ہوگئے اور6افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید : علاقائی