اک موریہ پل کی توسیع کا منصوبہ 31مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

اک موریہ پل کی توسیع کا منصوبہ 31مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

  



لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمدسیدنے ہدایت کی ہے کہ ایک موریہ پل کی تعمیر نو اور توسیع کا منصوبہ31مارچ تک مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل نے سرکلر روڈ پر زیر تعمیر ایک موریہ پل کا معائنہ کیا اور اس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرچیف انجینئرحبیب الحق رندھاوااور ڈائریکٹر انجینئر نگ عبد الرزاق نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایک موریہ پل کی تعمیر نو اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ پل کے چار درے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

جو سرکلر روڈ سے مصری شاہ جی ٹی روڈ کی طرف آمدورفت کے لیے استعمال ہوں گے۔ٹریفک کی کثرت کے باعث پل کا تعمیراتی کام رات کے وقت ہی کیا جاتا ہے۔فنڈز کی دستیابی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار کنال اراضی سیکوائر کر کے سڑک کو کشادہ کیا جائے گا اور یہاں گول چکر تعمیر کیا جائے گا۔

اک موریہ پل

مزید : میٹروپولیٹن 1