اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے درجنوں منافع خو رگرفتار: 7کو جیل بھیج دیا گیا

اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے درجنوں منافع خو رگرفتار: 7کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈ ی سی لاہور نے کہا کہ 338 مقامات کو چیک کیا گیا،79 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور85 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ27 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور28 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے اے ڈی سی آٰر کو بریفنگ بھی دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کارروائیاں جاری رہیں گی۔