ڈپٹی کمشنر فیلڈمیں نکل کر انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرتے رہے
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیو مہم کو موثر بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پٹھان کالونی یو سی 99 گلبرگ تھری کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااورپولیو ٹیموں کی حاضری کو چیک کیااوربچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے یو سی 30 کا دورہ کیا اور مسافر خانہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کو چیک کیا۔ داتاگنج بخش زون میں ڈی ڈی او ایچ نے کریسنٹ سکول کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے تحصیل کینٹ،اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے نشتر زون،اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 70،اے سی شالیمار مہدی معلوف نے یو سی 40 اور 42 کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ افسران نے گھر گھر جا کر ڈور مارکنگ اور انگلیوں کے نشانات کو بھی چیک کیا