پی پی158کی مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جاری

    پی پی158کی مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہور شہر میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی 158 کی مختلف یوسیز کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پی پی 158 کی یو سی 187 گلستان کالونی کی گلی نمبر 7، 12 اور 14 میں اور یو سی 186 میں دھرم پورہ کی سٹریٹ نمبر 1، 2، 8 اور 10 مین بازار میں 50 لاکھ کی مالیت سے واٹر سپلائی اور پی سی سی پیچ ورک کا کام جاری ہے،یو سی 188 کی سٹریٹ نمبر 10 اور 12 اور یو سی 148 ایشورنگر کی سٹریٹ نمبر 01 اور احاطہ لال دین کی سٹریٹ نمبر 65 میں 50 لاکھ کی مالیت سے واٹر سپلائی لائنز کی تبدیلی اور پی سی سی پیچ ورک کا کام جاری ہے،یو سی 187 میں گلشن کالونی میں گلی جعفر شاہ والی، طارق رحمٰن والی گلی نمبر 27 میں 75 لاکھ روپے کی مالیت سے پی سی سی گلیوں کی تعمیر اور سیوریج لائن پر کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ یو سی 186 میں احاطہ مکھن سنگھ قلعت رانا بلوکی سٹریٹ نمبر 1،2 اور 03 میں 60 لاکھ مالیت سے پی سی سی اور سیوریج کا کام جاری ہے،یو سی 186 دھرم پورہ کھٹیک منڈی سے ملحقہ گلیوں میں 50 لاکھ روپے سے پی سی سی اور سیوریج پر کام جاری ہے،یو سی 188 میں سٹریٹ نمبر 52 میں پی سی سی اور روڈ کی مرمتی تعمیر کا کام 01 کروڑ 10 لاکھ کی مالیت سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی 199 کی گلیوں میاں ٹینٹ والی، عابدی، مسجد والی اور یو سی 184 کی سراج غلام حسین سٹریٹ میں 90 لاکھ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔یو سی 200 میں قربان لائن کی سٹریٹ نمبر 1،2،3 میں 54 لاکھ روپے کی مالیت سے کام جاری ہے،یو سی 19 باجا لائن اور یو سی 198 کی سٹریٹ خالد والی، سنٹرل کالج والی، گھاٹی، معراج بلڈنگ والی میں 60 لاکھ روپے کی مالیت سے پی سی سی اور سیوریج کا کام جاری ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ یو سی 124 میں لاریکس کالونی نمبر 02 عابدی گڑھی شاہو میں 50 لاکھ روپے کی مالیت سے پی سی سی اور سیوریج کا کام جاری ہے،یو سی 186 اور یو سی 187 مصطفیٰ کی گلیوں میں 90 لاکھ روپے کی مالیت سے پی سی سی اور سیوریج کا کام جاری ہے۔گرجا والی سٹریٹ 01 سے 04 لنک سٹریٹ 01، 02، 18، 19، 20، 21، 22، 23، 24، 25 اور 26 شبیر خان روڈ طفیل روڈ کی کارپٹنگ اور پی سی سی کا کام 01 کروڑ 35 لاکھ کی مالیت سے جاری ہے۔گل بہار کالونی سٹریٹ نمبر 02، فتح آباد سٹریٹ نمبر 01 و دیگر میں 76 لاکھ روپے کی مالیت سے پی سی سی پر کام جاری ہے۔جناح پارک، کارپٹ روڈ، مست روڈ، گرومانگٹ روڈ پل کی گلیوں میں 50 لاکھ روپے کی مالیت سے کام جاری ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام پی پی 158 کی یو سیز میں جاری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1