سانحہ اے پی ایس المیہ،تجدید عہد کا دن ہے،غلام محی الدین دیوان

    سانحہ اے پی ایس المیہ،تجدید عہد کا دن ہے،غلام محی الدین دیوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ اے پی ایس پشاور کا المناک سانحہ ناقابل فراموش ہے اور تجدید عہد کا دن ہے۔
نونہالوں کی قربانی کے صدقے قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوئی اور کافی حد تک دہشتگردی کے ناسور سے نجات ملی، اللہ تعالیٰ شہید بچوں کے درجات بلند اور ان کے والدین کو اجر عظیم عطاء کرے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردی کنٹرول ہوئی تاہم اسے جڑ سے کاٹنے کے لیے 20نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان کی ہر شق پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے بچے ہمارے ہیروہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ہیروز کو سلام پیش کر تے ہیں۔