طاہر انوار پاشا کا سفرنامہ پاک، ترک تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ایمر او زباء

طاہر انوار پاشا کا سفرنامہ پاک، ترک تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ایمر او ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) سابق آئی جی پولیس طاہر انوار پاشا کے دوسرے سفر نامے "ترکی میں پاشا" کی تقریب رونمائی گزشتہ روز لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ہوئی طاہر انوار پاشا کے اس تازہ سفر نامے "ترکی میں پاشا" کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ترکی کے قونصل جنرل ایمر اوزباء تھے جبکہ تقریب کی صدارت پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ مقررین میں سید قاسم علی شاہ، جاوید اقبال کارٹونسٹ، صائمہ کامران، ڈاکٹر عائشہ عظیم، گل نوخیز اختر اور شازیہ شاہ شامل تھے۔ ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ اس کتاب سے پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات نئی بلندیوں پر جائیں گے۔ پروفیسر کامران نے اعلان کیا کہ طاہر انوار پاشا کی ادبی خدمات کے حوالے سے انہیں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس وقت ان کی سفر نامہ نگاری پر ایم فل کا مقالہ لکھا جا رہا ہے۔ تقریب میں سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید، سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی، سابق آئی جی مرزا شمس الحسن، ٹی وی مبصر بریگیڈیئر غضنفر، حسیب پاشا المعروف عینک والا جن، صدر انجمن تاجراں راؤمبارک، یو کے سے ارشد خان اور دیگر شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ طاہر انوار پاشا کے پہلے سفر نامے ازبکستان۔ امام بخاری اور امیر تیمور کا دیس کو بھی بڑی پذیرائی ملی تھی۔