ورچوئل اور ہیلتھ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

  ورچوئل اور ہیلتھ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

  



لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کی تحت ورچوئل یونیورسٹی اور یو ایچ ایس ایک دوسرے کے ساتھ براڈکاسٹنگ، آن لائن امتحانات، بلینڈڈ لرننگ اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں مکمل تعاون کریں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی یو ایچ ایس کے امتحانات کے نظام کو آن لائن کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ یو ایچ ایس اور ورچول یونیورسٹی صحت کے مسائل پر آگہی کے لیے باہمی اشتراک سے ٹی وی چینل شروع کریں گے۔ورچوئل یونیورسٹی بیسک لائف سپورٹ کی آگہی مہم میں یو ایچ یس کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ورچول یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر مسرور الہی بابر،ڈائیریکٹر آئی سی ٹی ورچوئل یونیورسٹی احسن پوری،رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر محسن، ڈائیریکٹر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر ارشدحسین ہاشمی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سائینس،آئی ٹی ڈاکٹر عارف رفیق، ڈائریکٹر ڈی جی سکل ڈاکٹر ظفر علوی اور رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1