پنجاب یونیورسٹی میں گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے،پروفیسر نیاز

  پنجاب یونیورسٹی میں گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں صدور شعبہ جات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ طلباء و طالبات کو اچھے شہری بنانے کے لئے قوانین کی پیروی سکھانی ہو گی ۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو طلباء سمسٹر رولز اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عملدرآمد ہو گا۔ اجلاس میں ہاسٹل وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی قومیں ہی دنیا میں ترقی کرتی ہیں۔