سونیا افضل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)) پنجاب یونیورسٹی نے سونیا افضل دختر محمد افضل کو سوشل ورک کے مضمون میں ان کے’جنوبی پنجاب میں اموات زچہ کے سماجی و ثقافتی عوامل کا سہہ تاخیری ماڈل کے حوالے سے تحقیقی مکالہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سونیا افضل پنجاب یونیورسٹی میں 1954میں قائم ہونے والے شعبہ سوشل ورک سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی پہلی سکالر ہیں۔ڈاکٹر سونیا کے مطابق تحقیق میں زچہ کی صحت اور شرح اموات کا احاطہ کیا گیا ہے۔