انڈین رکن پارلیمنٹ کی طرفسے قادیانیوں کی حمایت تشویشناک ہے،عزیز الرحمن

  انڈین رکن پارلیمنٹ کی طرفسے قادیانیوں کی حمایت تشویشناک ہے،عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن، ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولاناعلیم الدین شاکر، سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر،نائب امیر پیررضوان نفیس، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری ظہورالحق نے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کے رہنما اور قادیان سے تعلق رکھنے والے انڈین پارلیمنٹ کے ممبر پرتاب سنگھ کی طرف سے قادیانیوں کی حمایت سے بھارت اور قادیانی گٹھ جوڑ عیاں ہوگیا اور قادیانیوں کی پاکستان کو بدنام کرنے ایک اور سازش ظاہر ہوگئی۔انڈین پارلیمنٹ رکن پرتاب سنگھ کا یہ کہنا کہ پاکستان میں قادیانیوں پر بہت مظالم ڈھائے جاتے ہیں یہ انکی کم علمی اور حقائق کے برعکس ہے پرتاب سنگھ کو قادیانیوں کے بارے میں اتنا دکھ اور درد کیوں محسوس ہورہا ہے اسکو ہندوستان کی مظلوم قومیں یاد نہیں آرہیں، انکو وہ مسلمان جنکو صرف گائے ذبح کرنے پر شہید کردیا جاتا ہے،انکو کشمیر پر ہونیوالاظلم نظر نہیں آرہا 136دن گزر گئے کشمیریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے،کشمیرمیں ماؤ ن،بیٹیوں کی عصمت دری کی جارہی ہے،انڈین سرکار کی طرف سے کشمیریوں پرجبرواستبداد کیا جارہا ہے پرتاب سنگھ کو وہ کیوں نظر نہیں آرہا۔