معروفآئی سرجن انتظارحسین بٹ کیلئے لائف اچیومنٹ ایوارڈ

      معروفآئی سرجن انتظارحسین بٹ کیلئے لائف اچیومنٹ ایوارڈ

  



لاہور(نامہ نگار) ملک میں آنکھوں کے معروف سرجن ڈاکٹر انتظار حسین بٹ کو طبی شعبہ میں خدمات کے اعتراف میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز ا دیا گیا، شاعر، ادیب امجد اسلام امجد نے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ کولائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا،گزشتہ روز الحمراء ہال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب میں ان کو ایوارڈ دیا گیا، سروسزہسپتال میں تعینات ڈاکٹر انتظار حسین بٹ پرووینشن آف بلائنڈ ٹرسٹ سے بھی منسلک ہیں،اس تنظیم کے تحت ڈاکٹرانتظار حسین بٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان سمیت دنیا کے22ممالک میں ایک لاکھ 50ہزار سے زائد مریضوں کاطبی معائنہ کرچکے ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم ایک لاکھ سے زائد مریضوں کے آپریشن کرنے کا اعزازبھی رکھتی ہے،تقریب میں ملک بھرسے وفودنے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1