پنجاب اور کولمبیا یونیورسٹی تحقیقی منصوبوں پر مشترکہ کام کریں،ڈاکٹرعین مرفی

  پنجاب اور کولمبیا یونیورسٹی تحقیقی منصوبوں پر مشترکہ کام کریں،ڈاکٹرعین ...

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر، برٹش کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹر عین مرفی نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ پنجابی ڈاکٹر نبیلہ رحمن،فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نبیلہ رحمن نے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے پنجابی زبان و ادب کی اہمیت اور مستقبل کے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان و ادب امن، رواداری اور محبت کی اعلیٰ اقدار کا امین ہے ۔ ڈاکٹر عین مرفی نے برٹش کولمبیا یونیورسٹی میں پنجابی زبان و ادب کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان و ادب کے طالبعلم تعلیمی و تحقیقی میدان میں برٹش کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ مل کرتحقیقی کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں رکھے ہوئے مخطوطات کا ذکر کرتے ہوئے ان پر کام کرنے کے حوالے سے اظہار دلچسپی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور برٹش کولمبیا یونیورسٹی تحقیقی منصوبوں پر مشترکہ کام کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1