اپوزیشن نے کرپشن بچانے کا رونارونے کے سوا کچھ نہیں کیا،جمشید چیمہ

اپوزیشن نے کرپشن بچانے کا رونارونے کے سوا کچھ نہیں کیا،جمشید چیمہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن پہلے ہی عمران خان فوبیا کا شکار تھی اورحکومت میں ملنے والی کامیابیوں کے بعد ان کے مرض کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے،اپوزیشن کے روپ میں مافیاز اور چوراکٹھے ہورہے ہیں اور اسی وجہ سے آج تک اپوزیشن کی جانب سے سوائے اپنی کرپشن بچانے کا رونا رونے کے کچھ نہیں کیا جارہا،حکومت کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127میں سنوکر ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کامیابیوں سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اس لئے ان کا پریشان ہونا جائز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...