سابق (ن)لیگی ایم پی اے شگفتہ شیخ کی تحریک انصافمیں شمولیت

  سابق (ن)لیگی ایم پی اے شگفتہ شیخ کی تحریک انصافمیں شمولیت

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سکرٹریٹ میں سابقہ وفاقی وزیرنذر گوندل، ایم پی اے مامون تارڑ، سٹی صدر شیخوپورہ میاں تیمور خالد، شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی، پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے اضلاع میں جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ60 روز کے اندر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں گراس روٹ سطح پر تنظیم سازی مکمل کرلیں گے، پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اورمستحکم کرنا اولین ترجیح ہے،۔دریں اثناء قصور سٹی سے ن لیگ کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،

شگفتہ شیخ نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اعجازاحمدچوہدر ی نے کہا شگفتہ شیخ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...