اہلسنت عالم اسلام کی پر امن اکثریت کا نام ہے،اشرف جلالی

اہلسنت عالم اسلام کی پر امن اکثریت کا نام ہے،اشرف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ڈیرہ محمدی پر حضرت میاں محمد اصغر ڈاہر کے چہلم شریف کے اجتماع کے موقع پر”سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیاجسکی صدارت حضرت صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی نے کی جبکہ حضرت میاں محمد یوسف نقشبندی، مفتی محمد عثمان باروی، مفتی محمد ذیشان جلالی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ اہل سنت عالم اسلام کی پر امن اور غیرت مند اکثریت کا نام ہیں۔ سنت رسول ؐ اور جماعتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعلیمات پر کاربند رہنے والوں کو اہل سنت و جماعت کہا جاتا ہے۔

یہاں سنت سے مراد وہ کامل طریقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے پسند کیا، جسے شریعتِ محمدی ؐ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ، حضرت مجدد الف ثانی ؒاور حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒسمیت ہزاروں اولیاء کرام اور آئمہ دین کے ذریعے اہل سنت کو پہچانا جاسکتا ہے۔ اہل سنت کو اہل عدالت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ مسلک اہل سنت ہر قسم کے اعتقادی ظلم سے پاک ہے۔

جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1