کشمیر پر عالمی بے حسی ایک او ر سقوط ڈھاکہ کو دعوت دے رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

    کشمیر پر عالمی بے حسی ایک او ر سقوط ڈھاکہ کو دعوت دے رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 135 دن سے کشمیری مسلمان پاکستان سے محبت کی پاداش میں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار قیدو بند میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جہاں سخت سردی میں ادویات، خوراک کی قلت سے زندگی اجیرن بنچکی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی برداری اور حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی ایک اور سقوط ڈھاکہ کو دعوت دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شرقی لاہور کے زیر اہتمام سقوط مشرقی پاکستان تقریب '' ایک شام اس لہو کے نام جو پاکستان میں اجنبی ٹھہرا '' میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان وقاص انجم جعفری، امیر علاقہ شرقی جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، رہنماء جماعت اسلامی علاقہ شرقی لاہور وقار ندیم وڑائچ، خبیب نذیر، چوہدری اعجاز آف گاگا سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سقوط ڈھاکہ بھارتی سازشوں اور اپنوں کی بے وفائی کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے پاکستان کا مشرقی بازو جدا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سقوط ڈھاکہ سے ہمارے حکمرانوں نے سبق نہیں سیکھا۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں چار ماہ سے زائد عرصے سے مکمل لاک ڈاون ہے اور بھارتی فوج نے وادی جموں و کشمیر کو دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہے جس پر دنیا بھر کے عالمی اداروں سمیت ہمارے حکمران بیانات کی حد تک محدود ہیں جو قابل مذمت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...