آخرت میں کامیابی کیلئے زندگی شریعت کے مطابق گزاری جائے،محبوب چشتی

      آخرت میں کامیابی کیلئے زندگی شریعت کے مطابق گزاری جائے،محبوب چشتی

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث مولانا محبو ب احمدچشتی نے کہاہے کہ دنیافانی ہے،انسان کوموت کسی بھی لمحے آسکتی ہے۔آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنی زندگی شریعت کے مطابق بسرکرناہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں مولانامفتی ہاشم کے والدگرامی کریم بخش اورقاری غلام رسول چشتی کے والدماجدمیاں غلام فرید کی یاد میں منعقدہ ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری، مفتی محمدعارف حسین و دیگر نے شرکت کی۔،مولاناغلام مرتضیٰ نقشبندی، پروفیسر عبدالستار شاکر،مولانا محب الرسول،مولاناغلام یاسین نعیمی،مفتی محمدمدنی،صدر بزم نعیمیہ مولاناسعید احمدنقیبی،قاری محمدرفیق نقشبندی،مولاناارشد جاوید، قاری امیر قادری،قاری مدثررسول سمیت دیگر جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1