عوامی تحریک اوکاڑہ کے رہنما اسلم مغل کی مسلم لیگ میں شمولیت
لاہور (جنرل رپورٹر))پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے ضلعی آرگنائز و ٹکٹ ہولڈرPP190محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ اوکاڑہ کے رہنما مرزا شاہد بیگ کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغاسے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کامل علی آغا نے محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔