چائنہ کے معاشی بہتری کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں

      چائنہ کے معاشی بہتری کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیف آرگنائزر پاک چائینہ بزنس کمیونٹی محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین میں ہر قوم،مذہب اور نسل سے تعلق رکھنے والے فرد کے لئے بزنس کے وسیع مواقع موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ چین میں مکمل مذہبی آزادی ہے اور فرد اپنے مذہب کے مطابق عبادات اور رسوم ادا کر رہا ہے،کاروباری لحاظ سے بھی سب کے لئے برابری کی سطح پر مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اپنی معاشیات کو بہتر کرنے کے لئے جس طرح انقلابی اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1