پاکستانیو ں کو ایران میں لیور ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولیات دیں گے،علی جعفریان

پاکستانیو ں کو ایران میں لیور ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولیات دیں گے،علی جعفریان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) ایرانی ہسپتال پاکستانی مریضوں کو لیورٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اس سلسلہ میں پاک ہیلتھ کیئر او رامام خمینی ہسپتال تہران میں باضابطہ معاہدہ طے پاچکاہے ان خیالات کا اظہار امام خمینی ہسپتال تہران کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجن اور تہران یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر علی جعفریان نے لاہور میں ایرانی لیو ر ٹرانسپلانٹ کیمپ کے پہلے رو زمریضوں کے چیک اپ کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔کیمپ کے پہلے روزلاڑکانہ‘ملتان‘ڈیرہ غازی خان‘میانوالی‘بنوں‘کوئٹہ‘پشاور‘ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرسے آئے 200سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیاگیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایران میں ہسپتالوں کا معیار یورپ کے ہسپتالوں سے کسی صورت کم نہیں، ایران میں لیور ٹرانسپلانٹ کی معیاری ٹیکناجی پر کام کررہے ہیں پاکستانی مریضوں کو انڈیاکی نسبت بہترین سہولیات میسر ہیں جبکہ اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی پیچیدگیاں نہیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مریضوں کویہ سہولیات فراہم کریں اس موقع پر ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر محسن نصیر طوسی اور ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن بھی موجودتھے،فری میڈیکل کیمپ آج 18دسمبر بروز بدھ بھی جاری رہے گا