سابق صدرپرویز مشرف نے جو بویا وہی کاٹ لیا،اشرف بھٹی

        سابق صدرپرویز مشرف نے جو بویا وہی کاٹ لیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشر ف نے پاکستان میں جو بویا تھا آج انہوں نے وہی کاٹ لیا ہے آج بی بی شہید کی روح کو یقینی طور پر ان کے خلاف آنے والے اس فیصلے کے بعد سکون ملا ہو گا، آج بی بی شہید کی روح کے ساتھ انصاف ہو گیا ہے اور جمہوریت نے ان کا انتقام بھی لے لیا ہے۔اس فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ ملک میں جو بھی قانو ن تو ڑے گا اس کی سزا مو ت ہو گی، پرویز مشر ف اپنے دور اقتدار میں خو د کو بہت مضبو ط سمجھتے تھے مگر اللہ تعا لی غرور اور تکبر کرنے والے کوپسند نہیں کر تا، پرویز مشر ف بھی مخا لفین کو مکے دکھاتے تھے آ ج کے حکمران بھی مکے دکھاتے ہیں نہ وہ انجام سے بچ سکے اور نہ یہ انجام سے بچ سکیں گے۔