ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب،کیک کاٹا گیا

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب،کیک کاٹا گیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی)کے زیر اہتمام لٹن روڈ سب آفس میں کرسمس کی مناسبت سے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر راؤ امتیاز احمد نے کرسمس کا خصوصی کیک کاٹا۔تقریب میں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد اور دیگر افسران سمیت، سویپر یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ارض ِپاک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ مسلمانوں کا حق ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 65 فیصدسے زائد ورکر مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ شہر کی صفائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خوشیوں میں محکمہ بھر پور شرکت کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...