انتہا پسند مودی نے بھارت کی نابودی کا بیڑا اٹھا لیا،الطا فشاہد

انتہا پسند مودی نے بھارت کی نابودی کا بیڑا اٹھا لیا،الطا فشاہد

  



لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ انتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کی نابودی کابیڑااٹھالیا۔جموں وکشمیرسمیت بھارتی ریاست آسام میں کشت وخون مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے،بھارتی فوجی درندوں کومسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے سواکوئی کام نہیں۔ بھارتی بل سے لگتا ہے مودی اپنے بل سے باہرآگیا۔بھارت میں شہریت کے انتہائی متنازعہ قانون نے عہدفرعون کی یادتازہ کردی۔بھارت میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پرمقتدرقوتوں کی خاموشی نے بہت مایوس کیا۔مودی سرکار بھارت میں صدیوں سے مقیم مسلمانوں کی بیدخلی اورنسل کشی کے درپے ہے۔ انتہاپسندمودی نے ہندوستان میں ہندوتواکاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیردیں۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد مساجد کے تقدس کی پامالی کاحالیہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔

اورقابل مذمت ہے۔بھارت میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے کی پاداش میں مسلمان طلبہ وطالبات کوبدترین انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت سے جمہوریت کاجنازہ اٹھادیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...