قواعد سے برعکس قانون سازی نہیں ہونے دیں گے،حسن مرتضیٰ

قواعد سے برعکس قانون سازی نہیں ہونے دیں گے،حسن مرتضیٰ

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قواعد کے برعکس قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت قواعد معطل کرکے قانون سازی کرنے سے گریز کرے،قواعد کے برعکس قانون سازی کرنے سے حکومت اپنا وقار مجروح ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں حکومت اپوزیشن کو نظر انداز کررہی ہے، پیپلزپارٹی اپنے دجود کااحساس دلانا جانتی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے قول وفعل میں تضاد اس حدتک بڑھ گیا ہے کہ ان کی کسی یقین دہانی پر اعتبار نہیں رہا، جس روز عمران نیازی نے کہاکہ ملک کی میعشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے اسی روز ادارہ شماریات کی مہنگائی کا نوسالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی رپورٹ سامنے آگئی،مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہوا،اگر ملک معاشی طور پر ترقی کرتا تو پھر ہر گز مہنگائی نہ ہوتی اور عوام خوشحال ہوتے لیکن عمران نیازی کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا۔

،پنجاب اسمبلی میں معاشی بحران پر بحث کی جائے اور اراکین اسمبلی کی تجاویز پر عمل کیا جائے،پنجاب اسمبلی سب سے اہم فورم ہے یہاں عوام کے مسائل پر بات ہونی چاہیے اور اس وقت سب سے ا ہم مسئلہ معاشی بحران اور مہنگائی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4