نادرا اوورسیز کمیشن کے دفتر میں کاؤنٹر قائم کرے گا،وسیم اختر

نادرا اوورسیز کمیشن کے دفتر میں کاؤنٹر قائم کرے گا،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی)پنجاب چوہدری وسیم اختر نے نادرا ہیڈ کواٹراز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نادرا کرنل (ر) طاہر مقصود خان سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے اوورسیز پاکستانیوں کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ نادرا 30 روز میں اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف نوعیت کی زیر التواء تمام تر شکایات کا ازالہ کرئے گا۔ مزید برآں نادرا بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفتر واقع 1 کلب روڈ پر اپنا کاؤنٹر بھی قائم کرئے گا۔ جو اس اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بنانے میں معاونت کرے گا۔ اس طرح نادرا بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور رحیم یار خان میں اپنے دفاتر میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کرئے گا۔ اس کے علاوہ نادرا اپنے کمپلینٹ مینجمنٹ سیل میں او پی سی کو رسائی دے گا تاکہ شکایات کا جلد حل ہوسکیں۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو یقینی بنا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے صوبائی محکموں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔


اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کر رہا ہے اور کمیشن کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے مانٹیرنگ سسٹم وضع کیا گیا ہے۔