پی ایچ اے کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن،پارک کی جگہ قبضہ مافیاسے واگزار

پی ایچ اے کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن،پارک کی جگہ قبضہ مافیاسے واگزار

  



لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کی ہدایت کے مطابق شہر بھر میں پارکوں کی جگہ پر قبضہ مافیا کے خلاف پی ایچ اے کے آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن ایف بلاک 2 میں پارک کی جگہ خالی کروا لی۔ پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ظہیر الحسن نے ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کی ہدایات کے مطابق متعلقہ تھانے میں سرکاری جگہ استعمال کرنے والوں کے خلاف درخواست دیدی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ پارکوں کی جگہ پر قبضہ مافیا کے خلاف پی ایچ اے آئین و قانون کے مطابق بھرپورکارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...