اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم کو یکجا کر دیا،دانش افضال

اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم کو یکجا کر دیا،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت اے پی ایس سکول کے شہداء کی یاد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہدا ء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، ان کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اے پی ایس شہدا ء نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والے طلباء نے دہشت گردی سے مقابلہ کرکے ایک عزم اور حوصلے کا درس دیا ہے۔

اورایسا درس جوکہ ہر طرح کے دفاعی ہتھیاروں سے زیادہ مضبوط ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ہم اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4