نارووال میں 3لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ

نارووال میں 3لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ضلع نارووال میں 3 لاکھ 28ہزار 150 بچوں کوپو لیو ویکسین پلانے کا ٹار گٹ مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ ایک روز کے دوران 1لاکھ 18ہزار بچوں کوپو لیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ کو پولیو فری بنانے کے سلسلہ میں اہم اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہیں۔ صوبہ کا کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہ جائے۔پو لیو کا ایک قطرہ بچوں کے مستقبل کو محفو ظ بنا سکتا ہے۔تمام سیاسی،سماجی اور مذہبی جماعتیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔سید سعید الحسن شاہ نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو باقاعدہ اصولوں کے مطابق مانیٹر کیا جارہا ہے۔ انسداد پولیو مہم میں عوامی نمائندوں ومعززین کی شمولیت کو یقینی بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہر یو سی، آبادی، جھگی اور کچی آبادی کو بھی مانیٹر کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں واقع تمام یو سی انچارجز و سپروائزری سٹاف کو ٹیگ کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے اور یہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی بھی گھر و بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔ پولیو مہم میں بھر پور حصہ لینا ہمارا قومی فریضہ بھی ہے۔پولیو عمر بھر کی معذوری ہے اور ہمیں ہر اپنے بچے او ر ملک کو اس سے مکمل محفوظ بنا نا وقت کا اہم ہے۔ انسداد پولیو مہم سے پہلے مانیٹرنگ کے مزید طریقے اخذ کئے جائیں تا کہ ابہام دور کئے جاسکیں۔ ہر ہیلتھ افسران لیفٹ اوور بچوں کی فہرستوں کو چیک کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایپ کا مکمل استعمال فیک رپورٹ کو مائنس کردے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...