لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہورہا ہے،فنکار برادری

      لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہورہا ہے،فنکار برادری

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت 2020ء کو سرکاری سطح پر ”برداشت اوررواداری“ کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرے اور اس کے لئے تعلیمی اداروں سمیت ہر سطح پر بحث و مباحثہ کرایا جائے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اگر پاکستانی معاشرے کے رجحانات کو دیکھا جائے تو حکومت کو وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے جس سے معاشرے میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کی سطح پر خصوصی تربیت کا اہتمام کرے تاکہ ہم اپنی نئی نسل میں برداشت اور روادری کو پروان چڑھا سکیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،ساجد حسن،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی، تنویر آفریدی،عینی رباب، اسلم شیخ، فیصل قریشی،حمیرا، اعجاز اسلم، صبا قمر، عروج،جاوید کالا،ڈاکٹر تبسم،یاسر حسین، یاسر شکیل، بشیر دانہ والا،سہیل کاشمیری، تبسم سینئر،کبیر مغل اوردیگر کا کہنا ہے کہ حکومت 2020کو سرکاری سطح پر ”برداشت اور رواداری“ کے سال کے طو رپر منانے کا اعلان کرے اور اس سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں بحث و مباحثہ کرایا جائے اور عدم برداشت کے منفی رجحان کو روکنے کیلئے تدارک کیا جائے۔

مزید : کلچر


loading...