اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا
     اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دعوت نامہ بھی منظر عام پر آگیا ہے جسے بالکل منفرد انداز سے بنایا گیا ہے۔دونوں فنکاروں نے رواں سال ہی ایک ایوارڈ تقریب میں منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے کئی افواہیں زیر گردش تھیں۔اب اقرا عزیز نے ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے شادی کارڈ اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے جس پر انہیں بہت سے فنکاروں سمیت ہزاروں افراد نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔یہ کارڈ بالکل منفرد انداز میں بنایا گیا ہے جس پر طرح طرح کے دلچسپ فقرے درج ہیں جن میں ”خادم صاحب کا لڑکا یاسر“”عزیز صاحب کی لڑکی اقرا“ 28 دسمبر 2019 کیونکہ 2020 میں مہنگائی ہوجائے گی۔کارڈ پر یہ بھی درج ہے کہ گفٹ کی ضرورت نہیں،سلامی مشورے کی طرح دیں شادی کی تقریب 28 دسمبر کو کراچی میں ہوگی جس سے پہلے مہندی اور مایوں کی رسمیں بھی دھوم دھام سے منقعد کی جائیں گی جبکہ دیگر قتریبات بھی دھوم دھام سے ہوں گی۔کیپشن میں دونوں نے اپنے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ’اقراء یاسر دا ویاہ بھی لکھا۔

مزید : کلچر