لوک فنکار و گلوکار پاکستانی ثقافت کا سرمایہ ہیں،حمید گل خان
لاہور(فلم رپورٹر)ساؤنڈ ایکٹ نے لوک فنکاروں کو گھر بٹھا دیا ہے اور وہ کسمپرسی کا شکار بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور فلم ٹی وی اداکار حمید گل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہاکہ لوک فنکار و گلوکار پاکستانی ثقافت کا سرمایہ ہیں مگر ساؤنڈ ایکٹ کی وجہ سے گلوکاروں کا جینا محال ہو گیاہے،بہت سے گلوکاروں و میوزیشن کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت شروع ہو چکی ہے،حمید گل خان نے کہاکہ حکومت کی طرف سے شادی و دیگر خوشی کے موقع پر میوزیکل پروگرام کیلئے ساؤ نڈ ایکٹ میں ترمیم کرکے میوزیکل پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فنکار لوگ شادی و دیگر خوشی کے موقع پر میوزیکل پروگرام کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں، فنکارلوگوں کو موجودہ حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں وہ حکومت کی طرف سے خوشخبری کی راہ دیکھ رہے ہیں۔