پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

    پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

  



لاہور (فلم رپورٹر) دبئی میں ہونے والے پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم، ٹی وی و سوشل میڈیا ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی سامنے آگئیں۔ پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب 7 فروری 2020 میں دبئی کے معروف کوکا کولا ارینا میں ہوگی، جہاں پاکستانی ستارے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے دکھائیں گے۔دبئی کی ایک شوبز ویب سائٹ کے مطابق پیسا جیوری نے پہلے ایوارڈ شو کے لئے 25 کیٹگیریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ کے لیے لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے اداکارہ بابرہ شریف، انجم، شبنم، ندیم، مصطفی قریشی، بشری انصاری، عابدہ پروین، غلام علی اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈ تقریب میں عروہ حسین، حریم فاروق، مومنہ مستحسن، ایمان علی، آئمہ بیگ، مصطفی خان، فرحان سعید، جاوید شیخ اور عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار پرفارمنس بھی کریں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ میں نامزد ہونے والے اداکاروں سمیت دیگر اداکار بھی شرکت کریں گے۔

مزید : کلچر