صبا قمر اورعماد عرفانی کو بولڈ فوٹ شوٹ پر تنقیدکا سامنا

  صبا قمر اورعماد عرفانی کو بولڈ فوٹ شوٹ پر تنقیدکا سامنا
   صبا قمر اورعماد عرفانی کو بولڈ فوٹ شوٹ پر تنقیدکا سامنا

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبا قمر اورعماد عرفانی کو بولڈ فوٹ شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صبا قمر اورعماد عرفانی کی جوڑی رواں برس ڈرامہ سیریل ”چیخ“ میں نظر آئی تھی، ڈرامے میں نہ صرف دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی بلکہ دونوں نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے تھے۔یہ جوڑی ایک بار پھر ہیلو میگزین کے فوٹوشوٹ کے لئے اکھٹی ہوئی اور کافی بولڈ فوٹوشوٹ کرایا لیکن اس بار صباقمر اور عماد عرفانی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث صباقمر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر دن بدن مزید بے ہودہ ہوتی جارہی ہیں۔

اس شوٹ پر اگر ایک طرف لوگ تنقید کررہے ہیں تو دوسری طرف صبا قمر کے حسن کی تعریفیں بھی ہورہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...