فلم ئ ”سچ“ کو بہت محنت اور محبت سے بنایا،ذوالفقار شیخ

  فلم ئ ”سچ“ کو بہت محنت اور محبت سے بنایا،ذوالفقار شیخ
   فلم ئ ”سچ“ کو بہت محنت اور محبت سے بنایا،ذوالفقار شیخ

  



لاہور(فلم رپورٹر) ”سچ“فلم کو بہت محنت اور محبت سے بنایا ہے یقیناً یہ فلم انڈسٹری کی بقااور بحالی میں اپنا کردار اداکرے گی۔ان خیالات کا اظہار 20 دسمبر کو ریلیز ہونیوالی فلم ”سچ“ کے پروڈیوسرذوالفقار شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم ’سچ‘ کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ فلم میں تھرل‘ رومانس اورمرکزی کرداروں کے ٹکراؤ کا خوبصورت امتراج ہے۔ جب کہ اس فلم کی خصوصیت اس فلم کی انتہائی جاندار موسیقی اور خوبصورت لوکیشنز ہیں جو فلم کی ریلیز سے قبل ہی دیکھنے اور سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑچکی ہے۔

۔اس فلم کی کہانی دیگر پاکستانی فلموں سے منفرد ہے نظر آتی ہے جس میں انسانی جذبات و احساسات کو انتہائی خوبی اور باریکی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو یقینا دنیا بھر کے فلم بینوں

کے دلوں کو چھولے گی۔عذوالفقار شیخ نے کہاکہ علیزے پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایوارڈ یافتہ بالی وڈ اسکرین رائٹر کمڈ چوہدری کی ہے جبکہ ہدایات کاری ذوالفقار شیخ کی ہے۔ اس فلم کے مکالمے معروف پاکستانی ڈارامہ نگار حسینہ معین کے ہیں جبکہ فلم کے نمایاں کرداروں میں علیزے شیخ‘ اسد زمان خان‘ ہمایوں اشرف‘ جاوید شیخ‘ نعمان مسعود‘ عظمی گیلانی‘ فضیلہ قاضی‘ ذوالفقار شیخ‘ تسمینہ شیخ اور دیگر شامل ہیں۔ذوالفقار شیخ نے مذید کہاکہ یہ فلم ہم فلمز کے بینر تلے 20دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔انہیں امید ہے کہ فلم بین بھی اس فلم کو پسندیدگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازیں گے اور فلم دیکھنے سینما گھروں کا رخ ضرور کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...