آرجے اعتزاز چوہدری کا چاہنے والوں کیلئے نیا پروگرام ”آن ائیر نیوز“
لاہور (فلم رپورٹر) ایف ایم 95 اور سرگم ایف ایم100 کے آرجے اعتزاز چوہدری اپنے چاہنے والوں کے لئے پروگرام چمکتے ستارے لے کر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز چوہدری نے گزشتہ سال آن ایئر نیوز کا آغاز کیا تھا جس پر ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی طرف سے مجھے بار بار کہا جاتا رہا کہ آپ سکرین پر آئیں ہم آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لئے میں بہت جلد آن ایئر نیوز پر پروگرام چمکتے ستارے لے کر آر ہا ہوں جس میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرو گا اور شاعر، اداکار، گلوکار یا جو بھی جو اپنا فن رکھتا ہے ان کے انٹرویوز کریں گے۔اعتزازچوہدری کا کہنا ہے کہ چونکہ آن ایئر نیوز کا نعرہ ہے ہم بنیں کے عوام کی آواز اس لیئے ہم اس پروگرام میں سب کو پرموٹ کریں گے۔