”عشق میراانمول“ پنجابی کلچرکی بہترین عکاس ہوگی،صفدرماہی

”عشق میراانمول“ پنجابی کلچرکی بہترین عکاس ہوگی،صفدرماہی

  



لاہور (فلم رپورٹر) ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے ملٹی اسٹارزکاسٹ اورکثیرسرمائے سے بنائی جانے والی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم ''عشق میراانمول''میں پنجابی کلچرکی بہترین عکاسی کی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار فلم ”عشق میراانمول“میں ٹائٹل رول کرنے والے معروف فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اس فلم کے مکالمے دلوں کوموہ لینے والے ہیں،اس فلم کی محسورکن دھنوں پر بنے خوبصورت گیت عوام کے دلوں پر راج کریں گے اور عرصہ درازتک کانوں میں رس گھولتے رہیں گے،صفدرماہی نے مزیدکہا کہ جس طرح عوام نے میری گائیکی کوپسندکیا۔

امیدہے عوام مجھے اداکارکے طورپربھی ضرورپسندکریں گے،اس فلم میں میں ٹائٹل رول ادا کررہا ہوں جبکہ میرے مقابل اداکارہ صائم علی ہیروئن کا کردارباخوبی نبھا رہی ہیں،کاسٹ میں شفقت چیمہ،دردانہ رحمن، راحیلہ آغا،اچھی خان،باسوچودھری،مہراخترخان،مقصودعالم، جاویدچودھری،احمدچیمہ،موسمہ علی، فیصل کھچی، چائلڈسٹارسلمان ہیں، فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری ہیں جبکہ میوزک ڈائریکٹرقادرعلی شگن ہیں۔

مزید : کلچر