تماثیل تھیٹر کے بانی افضال احمد کی تصویر بدلی جائے،فنکاروں کا مطالبہ

تماثیل تھیٹر کے بانی افضال احمد کی تصویر بدلی جائے،فنکاروں کا مطالبہ
 تماثیل تھیٹر کے بانی افضال احمد کی تصویر بدلی جائے،فنکاروں کا مطالبہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے بانی افضال احمد کی تصویربے حسی کا شکار،تصویر بدلی جائے اور ان کے نام کی شام منعقد کی جائے۔فنکاروں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کا معروف سٹیج تھیٹر تماثیل لاہور شہر کے فیروزپور روڈپر واقع ہے تھیٹر کی بنیاد اور نام رکھنے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد ہیں جو کافی عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں۔لیجنڈ اداکار نے لاتعداد فلموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے تماثیل تھیٹر کو 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے ابھی تک افضال احمد کی تصویر کو بدلانہیں جا سکا تماثیل تھیٹر کے بادشاہ قیصر ثناء اللہ ہیں۔

جو کافی عرصہ سے اس تھیٹر کو چلا رہے ہیں اور نام کو زندہ رکھا ہوا ہے تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ سینئر اداکار افضال احمد کے نام شام منعقد کی جائے اور تھیٹر کے باہر لگی ہوئی تصویر پرانی کو ہٹا کر نئی تصویر آویزاں کی جائے تاکہ ان کے نام کے ساتھ ساتھ ان کی تصویر کو بھی روشن رکھاجاے افضال احمد کی حیاتی میں تصویر بے بسی کی شکار ہے جو تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ کے لئے منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کلچر