نازیبا تصاویر بنانیوالے فوٹوگرافر کیخلاف ایف آئی اے میں جاؤں گی،لائبہ خان

    نازیبا تصاویر بنانیوالے فوٹوگرافر کیخلاف ایف آئی اے میں جاؤں گی،لائبہ ...
     نازیبا تصاویر بنانیوالے فوٹوگرافر کیخلاف ایف آئی اے میں جاؤں گی،لائبہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ لائبہ نے بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ دنوں اور جیولری کے شوٹس کے دوران ایک فوٹو گرافر نے خفیہ طور ان کی ایسی نازیبا تصاویر بنائیں ہیں اور اب کچھ دن قبل اس نے مجھے اور میرے جاننے والوں کو یہ تصاویر بھیج کر ان سے پیسے طلب کئے میرے انکار پر اس نے دھمکی دی ہے کہ وہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردے گا۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اس نے بتایاہے کہ اس کے پاس بہت ساری ماڈلز کی ایسی تصاویر موجود ہیں ان میں سے کچھ اسے رقم دے رہی ہیں اس لئے تم بھی دو ورنہ تصاویر لیک کردی جائیں گی۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد فوٹو گرافر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں جارہی ہیں۔

تاکہ اسے گرفتار کرکے اس سے مجھ سمیت دوسری ماڈلز لڑکیوں کا ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا جائے تاکہ اسے سزا ملے گی تو دوسرے فوٹو گرافرز خود بخود ایسی حرکتوں سے باز آجائینگے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ ماڈلز کو بھی ان فوٹو گرافرز سے شوٹ کرواتے وقت اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیئں اور کیمرہ کی موجودگی میں ڈریس تبدیل کرنے سے پرہیز کریں اور جہاں ڈریس تبدیل کریں وہاں کیمرے کی غیر موجودگی یقینی ہونی چاہیے وگرنہ وہ ان ناعاقبت اندیش لوگوں میں پھنس کر اپنا کیرئیر تباہ کروا بیٹھیں گی۔

مزید : کلچر


loading...