ابرارلحق کے خلاف ”چمکیلی“ گانے پرسول کورٹ میں مقدمہ دائر

  ابرارلحق کے خلاف ”چمکیلی“ گانے پرسول کورٹ میں مقدمہ دائر
   ابرارلحق کے خلاف ”چمکیلی“ گانے پرسول کورٹ میں مقدمہ دائر

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے وکلاء نے گلوکار ابرارلحق کے خلاف ”چمکیلی“ گانے پر مقدمہ دائر کردیا،تفصیلات کے مطابق مدعی رانا عدنان اصغر ایڈووکیٹ نے خواجہ معظم اقبال ایڈووکیٹ،سجادرانا ایڈووکیٹ،چوہدری طارق یوسف ایڈووکیٹ اور طارق شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور سول کورٹ میں ابرارلحق کے خلاف پٹیشن دائرکی ہے۔پٹیشن میں مدعی رانا عدنان اصغر نے کہا کہ”چمکیلی“ گیت میں وویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی ہے اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیاہے یہاں تک کہ ماہیا ہی نکا کر دیا ہے۔رانا عدنان اصغر نے موقف اختیار کیا کہ آپ گیت سن کر خود فیصلہ کریں اور میرے ہمنوا بن کر اس زیادتی پر آواز بلند کریں۔ اور قوم کی مردانگی پر ضرب کاری کیلئے ابرار الحق صاحب سے وضاحت طلب کریں۔رانا عدنان اصغر نے پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ ابرار الحق قوم سے معذرت کریں اور گیت کو وسیع تر قومی مفاد میں ڈیلیٹ کر دیں۔

مزید : کلچر


loading...