پی ٹی آئی کی ناکامی حکومت نے قوم پر 335ارب کا قرض مسلط کر دیا 

     پی ٹی آئی کی ناکامی حکومت نے قوم پر 335ارب کا قرض مسلط کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی معاشی کانفرنس میں ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیاگیا جاری کئے گئے حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ چوری کرکے عمران خان حکومت قائم ہوئی، عمران خان حکومت ملک کی تاریخ کا بدترین دور ثابت ہوئی، قومی سلامتی، معاشی پالیسی کے میدان میں بدانتظامی سے تباہی مچادی گئی موجودہ حکومت نے انسانی ترقی اور آئینی حقوق کا بیڑہ غرق کردیا، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں 2013-18کے دوران معیشت، سکیورٹی اور خارجہ محاذ پرحاصل ہونے والی کامیابیوں اور ثمرات کو موجودہ حکومت نے ضائع کردیا،عمران حکومت کے سولہ ماہ میں غریبوں کو12.7 فیصد مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیاگیابیروزگاری وبائی مرض کی طرح پاکستان میں پھیل چکی ہے،عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے موجودہ حکومت کی نالائقی سے لائن آف کنٹرول اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوف پیدا ہوا سولہ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بدترین تنزلی دیکھی گئی زراعت کا شعبہ تباہی کا شکار ہے، بجلی، زرعی اجزاء، کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ دی، صوبوں کے وسائل روک کر ملک بھر میں انسانی ترقی کو تباہی سے دوچار کردیاگیا، عمران خان حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا، مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہسپتالوں میں دی جانے والی مفت علاج کی سہولت موجودہ حکومت نے ختم کردی، قومی ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ کٹوتی سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ غربت کی دلدل میں پھینک دئیے گئے،حکومتی نااہلی سے اسی لاکھ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں اپنے دعوں کے برعکس عمران حکومت نے ایک سال میں دس ہزار 335 ارب کا تاریخ کا سب سے بڑا قرض قوم پر مسلط کردیا،عمران حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ رول بیک کرکے قوم کا معاشی مستقبل خطرے میں ڈال دیا، مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جاری کردہ حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں چین اور پاکستان میں آئرن برادرز کی معاشی گہرائی کو خطرے سے دوچار کردیا،عمران حکومت کی عاقبت نااندیشانہ اور غیرذمہ دارانہ رویہ نے پاکستان کے دوستوں کو مایوس اور دشمنوں کو خوش کیاموجودہ حکومت کی نااہلی سے ہماری معاشی کمزوری ظاہر ہونے سے بڑی طاقتوں کو بلیک میل کرنے کا موقع مل گیا،موجودہ حکومت کی نالائقی کے باعث بھارتی جارحیت کے سامنے میں پاکستان بے بس ہوگیا،معاشی کمزوری، حکومتی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث چھ ماہ میں دوبار بھارت کو ہمارے خلاف جارحیت کی جرات ہوئی عمران حکومت بتدریج وزیراعظم نوازشریف کی 2013-18 کے دوران چین، روس اور وسط ایشیاکی طرف پیش رفت کے عمل سے پیچھے ہٹ گئی مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی عمران حکومت کی حکمت عملی بے ثمر ثابت ہوئی موجودہ حکومت کی ناکام حکمت عملی کے باعث بھارت کی مذمت میں مشرق وسطی اور برادر ملک بھی سامنے نہیں آسکے، عمران حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد بازی میں کئے گئے معاہدے سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے باوجود دنیا کے اکثرممالک نے بھارت کی مذمت تک نہیں کی بلکہ اس کی جارحیت کی حمایت کی مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر عمران حکومت کا جواب زبانی جمع خرچ تک محدود رہا، کوئی ٹھوس حکمت عملی اور اقدام نہیں ہوابھارتی اقدام کے خلاف اور کشمیریوں کی مدد کے لے عمران حکومت واضح، ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرسکی اور نہ ہی قانونی اور سفارتی محاذ پر اقدامات وضع کرسکیوزیراعظم عمران خان نے جنگ کا منظر بنایا اور جوہری جنگ کا کمزور بیانیہ اپنایا کشمیر جیسے اہم معاملے پر حکمت عملی اپنانے کے بجائے اپوزیشن کو رگیدتے رہے۔ 
ن لیگ

مزید :

صفحہ اول -