خورشید شاہ اور فریال تالپور کی ضمانت منظور، آصف زرداری کو حاضری سے استثٰنی مل گیا 

خورشید شاہ اور فریال تالپور کی ضمانت منظور، آصف زرداری کو حاضری سے استثٰنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) احتساب عدالت نے آ مدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت کی جانب سے سید خورشید شاہ کو 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نیب پراسیکیوشن ٹیم کی عدالت میں عدم حاضری پر برہم ہوئے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کیا۔جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ ہمیں یہ بتائیں کہ کیا فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ اس کیس میں فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے ون انٹرنیشنل کے جعلی بینک اکاؤنٹ میں رقم گئی جہاں سے زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی، یہی رقم بعد میں فریال تالپور کے دستخط سے نکلوائی گئی۔نیب نے ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزمہ اور ان اکاؤنٹس کی بینیفشری ہیں۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم تھی؟ آپ نے کیسے طے کیا کہ نکلوائی گئی رقم وہی تھی جو جعلی بینک اکاؤنٹ سے آئی تھی؟بعدازاں عدالت نے فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا جبکہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔وکیل فاروق نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
 ضمانت/ استثنیٰ

مزید :

صفحہ اول -