پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  



 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے 20وکلا کی درخواست ضمانتوں پر وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیاہے،گزشتہ روز پولیس کی جانب سے آخرکارمقدمہ کا ریکارڈ پیش کر دیاگیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں نامزد وکلاء کو گرفتار کیا گیاہے،وکلاء نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں، وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر چودھری غلام مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے وکلاء کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیاہے،مذکورہ وکلاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد وکلاء کی جانب سے دائرضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

 پی آئی سی حملہ کیس

مزید : صفحہ اول


loading...